(ویب ڈیسک ) متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ 7 سے 8 گاڑیوں پر پولیس اہلکاروں نے ہمارے گھروں پر ریڈ اور توڑ پھوڑ کی ۔
فیصل آباد میں گاڑی چلاتے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 8 سالہ بچے کو کچلنے کا واقعہ، تھانہ مدینہ ٹاون میں مدعی اور ملزم پارٹی کا جھگڑا، پولیس نے مدعی پارٹی کے گھروں پر چھاپہ مارا اور توڑ پھوڑ کی۔
متاثرین نے الزام عائد کیا کہ 7 سے 8 گاڑیوں پر پولیس اہلکاروں نے ہمارے گھروں پر ریڈ اور توڑ پھوڑ کی ، پولیس افسران تھانے میں صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے جس پر جھگڑا ہوا ، پولیس نے رات ڈیڑھ بجے اور 4 بجے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں جھگڑا اور توڑ پھوڑ کرنے پر مدعی پارٹی کے خلاف ایف آئی آر سیل کی ہے ۔