عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم  کے دوران غائب رہنے  والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکلالنے کا فیصلہ 

عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم  کے دوران غائب رہنے  والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکلالنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے 26 ویں آئینی  ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق  26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہے تھے،پی ٹی آئی نے اسلم گھمن،  ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقدار علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے،اورنگ زیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

Watch Live Public News