پاک بھارت میچ: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو قابلِ رسائی ایونٹ بنانے کیلئے مہم شروع کردی

پاک بھارت میچ: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو قابلِ رسائی ایونٹ بنانے کیلئے مہم شروع کردی
کیپشن: پاک بھارت میچ: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو قابلِ رسائی ایونٹ بنانے کیلئے مہم شروع کردی

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی شائقین کی بھرپور شمولیت کے ذریعےٹی 20 ورلڈ کپ کو تاریخ کا سب سے زیادہ قابلِ رسائی عالمی کرکٹ ایونٹ بنانے کے لیے جامع عالمی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق تمام میچز 80 سے زائد خطوں میں آئی سی سی ویب سائٹ اور ایپ پر ICC.tv کے ذریعے براہِ راست دکھائے جا رہے ہیں، جبکہ پہلی بار منتخب میچز یوٹیوب پر بھی لائیو نشر کیے جا رہے ہیں۔ ان میں کولمبو میں کھیلا جانے والا بھارت اور پاکستان کا اہم گروپ اے میچ بھی شامل ہے، جس کے لیے جاپانی اور باہاسا زبان میں کمنٹری فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی ٹی وی پر انگریزی کے ساتھ ہندی، اردو اور نیپالی کمنٹری بھی دستیاب ہے۔

بھارت میں براڈکاسٹ پارٹنر JioStar میچز کو متعدد علاقائی زبانوں میں نشر کر رہا ہے، جبکہ ریڈیو نشریات British Broadcasting Corporation تیار کر رہی ہے جو عالمی سطح پر آئی سی سی ایپ کے ذریعے دستیاب ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے نیا “Creator Club” اور “Match Insights” فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شائقین حقیقی وقت کے اعداد و شمار سے مستفید ہو رہے ہیں۔

مداحوں کو مزید قریب لانے کے لیے مختلف ممالک میں فین پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ بھارت میں Marriott Bonvoy اور PVR Inox کے تعاون سے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔ سری لنکا میں Dialog Axiata جبکہ Budweiser نے فین ایکٹیویشنز شروع کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں STARZPLAY ٹورنامنٹ کی پروموشن کر رہا ہے، جبکہ Coca-Cola نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں فین پارک قائم کیا ہے۔

پاکستان میں کراچی اور لاہور میں فین پارکس قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیجیٹل پارٹنر Tapmad کے ذریعے میچز براہِ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News