(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایا رہے۔سوریا کمار 32، سیوم دوبے نے 27 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ صفر، دوسری 6 رنز پر گری ۔تیسری وکٹ 13، چوتھی 34، پانچویں 73 رنز پر گری۔ پاکستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 78 رنز پر گری۔ پاکستان کی آٹھویں اور نویں وکٹ 97 رنز پر گری۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے 19 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔شاداب خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ ، اکشر پٹیل, ہاردک پانڈیا اور ورن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تلک ورما ، کلدیپ یادیو نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا