3بھائیوں کی حوالات میں قتل کا واقعہ، مخبرخاتون نکلی

3بھائیوں کی حوالات میں قتل کا واقعہ، مخبرخاتون نکلی
کیپشن: 3بھائیوں کی حوالات میں ہلاکت کا واقعہ، مخبرخاتون نکلی

ویب ڈیسک: فیصل آبادکےتھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملہ اور تھانہ کی حوالات میں فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل جبکہ چوتھے بھائی کو زخمی کرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کو ساری مخبری تھانہ میں داد رسی کے بہانے آنیوالی خاتون نے فراہم کی۔ واقعے کو 8 روز گزر جانے کے باوجود کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے  12 کے قریب پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

Watch Live Public News