لاہور: راستہ نہ ملنے پر کار سوار کی سکول بس پر فائرنگ, ملزم گرفتار

لاہور: راستہ نہ ملنے پر کار سوار کی سکول بس پر فائرنگ, ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک )   پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول بس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم سے  اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سکول کی بس پر فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  راستہ نہ ملنے پر کار سوار نے گاڑی روک کر بس پر 2 فائر کیے ۔

  پولیس  کے مطابق  پرائیویٹ بس سکول کے طلباء کو لانے لیجانے کا کام کرتی ہے ۔  واقعہ ڈرائیونگ کے دوران تکرار کے نتیجے میں پیش آیا ۔ 

 ڈرائیور بیدیاں روڑ سے یوٹرن لے رہا تھا،جب فائرنگ کی گئی، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی بس سے ٹکرائی ،گاڑی سوار ایک ملزم نے بس کے ٹائر پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم کی شناخت ڈاکٹر ذوالقرنین بٹ ولد ذولفقار بٹ کے نام سے ہوئی ہے، :   بس ڈرائیور سے تکرار کے دوران ملزم نے فائرنگ کی، ملزم کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News