چینی کمپنی نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروادی،قیمت انتہائی کم

چینی کمپنی نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروادی،قیمت انتہائی کم
کیپشن: چینی کمپنی نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروادی،قیمت انتہائی کم

ویب ڈیسک: ( علی زیدی )اب دیر نہیں، اگلے سال سے اڑنے والی کاریں آسمان پر فراٹے بھرتی نظر آئیں گی، چینی کمپنی نے  6 کروڑ کے پرائس ٹیگ کے ساتھ گاڑی متعارف کرادی۔

ایرو ایچ ٹی لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر کی مالک چینی کمپنی Xpengنے کہا ہے کہ اب 2026 میں اڑنے والی گاڑیوں کی فروخت شروع کردی جائے گی۔ جس کی ممکنہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزاریورو ہوگی۔

یادرہے ایرو ایچ ٹی لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر، چینی مینوفیکچرر ایکس پینگ کی ذیلی کمپنی ایرو ایچ ٹی کی طرف سے نومبر 2024 میں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں پیش کیا گیا تھا جس نے آٹوموبائل انڈسٹری کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گاڑی دو حصوں پر مشتمل ہے- ایک SUV سیکشن اور ایک ہلکا کواڈ کاپٹر جو عمودی طور پر ٹیک آف کر سکتا ہے اور ایک وقت میں آدھے گھنٹے سے زیادہ ہوا میں رہ سکتا ہے۔ان فلائنگ کاروں کو بنانے کے لیے کمپنی  نے سالانہ 10 ہزار یونٹ تیار کرنے کا پلانٹ قائم کیا یہ کار کچھ عرصے کے لیے خصوصی طور پر صرف چین میں فروخت کی جائے گی۔

 یادرہے XPeng برانڈ کو ووکس ویگن برانڈ کی حمایت  اور تکنیکی مدد حاصل ہے اور  مارکیٹ میں اچھی ساکھ کی بدولت یہ پہلے ہی سی ای ایس 2025 جیسے بین الاقوامی ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر Xpeng Aero HT لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر 2026 میں مارکیٹوں  تک پہنچ بھی جائے تو قوانین اور ضابطوں سمیت  کئی رکاوٹیں ہوں گی جو ' اڑنے والی کار' کو فروخت  میں دشواریاں پیدا کرسکتی ہیں۔

 یادرہے اڑنے والی گاڑی کو چلانے کے لئے  ضروری لائسنس، فلائنگ آورز کا تجربہ درکار ہوگا  اور ساتھ ہی شہری علاقوں میں پرواز کرنے والی کاروں  کے رستے میں حائل بلند عمارتوں سمیت  دیگر رکاوٹوں کے مسائل بھی حل کرنا ہوں گے۔

اڑن کار کیلئے ہیلی کاپٹر جیسے  اضافی حفاظتی  اصول اور قواعد و ضوابط سے بھی لاگو کئے جاسکتے  ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر