ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق 

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق 

(ویب ڈیسک )   پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 24 ماہ کے عمر کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔

چونکہ یہ کیس گزشتہ دسمبر کے مہینے میں پولیو لیبارٹری کو رپورٹ ہوا تھا لہذا یہ سال 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا ۔ 

2024 میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہونے والا11 واں   کیس ہے۔ 

2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے11 ، ٹانک سے 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے 1،1 کیس شامل  ہے۔

ملک بھر میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد   72 ہوگئی  جن میں بلوچستان سے 27،خیبرپختونخوا سے  22 سندھ سے 21 جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

Watch Live Public News