وزیر اعظم کا شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

وزیر اعظم کا شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال کر شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم  نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Watch Live Public News