(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق انسپائرڈ گیمبٹ پاک فوج اور امریکہ فوج کے درمیان 8 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے،2 ہفتوں پر مشتمل یہ مشق انسدادِ دہشت گردی پر مرکوز ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انسپائرڈ گیمبٹ 1995 سے جاری اس دو طرفہ تربیتی سلسلے کی تیرہویں کڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسپائرڈ گیمبٹ کے دوران یوم معزز مہمان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں امریکہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر، سینئر امریکی فوجی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔کمانڈر راولپنڈی کور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مہمانوں کو مشق کے دائرۂ کار، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی دستوں کی اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو مہمانوں نے سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، مشقوں اور طریقۂ کار میں بہتری، اور ہم آہنگی کے ذریعے عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔