پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑےاضافے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑےاضافے کی تیاری
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑےاضافے کی تیاری

ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ پندرہ دن کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ اضافہ بالترتیب 2.5 فیصد اور 1.9 فیصد بنتا ہے۔

قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی بڑی وجوہات روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی بتائی جا رہی ہیں۔ تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کے خلاف ممکنہ تجارتی پابندیوں کا اعلان بھی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ اگر روس یوکرین پر جنگ جاری رکھتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کا سب سے زیادہ بوجھ پاکستان جیسے درآمدی معیشت والے ممالک پر پڑے گا۔

Watch Live Public News