اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت پر طالبہ کی خودسوزی، مودی سرکار کی غفلت بے نقاب

اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت پر طالبہ کی خودسوزی، مودی سرکار کی غفلت بے نقاب
کیپشن: اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت پر طالبہ کی خودسوزی، مودی سرکار کی غفلت بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ نے شکایات کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا لی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق متاثرہ طالبہ نے کئی بار فیکلٹی ممبر کے خلاف ہراسانی کی شکایت کی اور یہاں تک کہ دھرنا بھی دیا مگر کالج انتظامیہ اور پولیس دونوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔

طالبہ نے بیان میں الزام عائد کیا کہ فیکلٹی ممبر نے نہ صرف ناجائز مطالبات کیے بلکہ انکار پر تعلیمی مستقبل برباد کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اسے کلاسوں میں شرکت سے بھی روکا گیا۔ واقعے کے دوران چند طلبہ آگ بجھانے کی کوشش میں زخمی ہوئے، جب کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ 90 فیصد سے زائد جھلس چکی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مودی انتظامیہ کی اس سنگین غفلت نے ایک بار پھر بھارت میں خواتین خصوصاً طالبات کی عدم تحفظ کی صورتحال کو اجاگر کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک قرار پایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے مودی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جب کہ جنسی ہراسانی جیسے حساس معاملات میں انتظامیہ اور پولیس کی بے حسی نہ صرف ناقابلِ قبول بلکہ تشویشناک ہے۔

ناقص تعلیمی پالیسیاں اور طالب علموں کے تحفظ میں بڑھتی کوتاہیوں نے مودی حکومت کے لیے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News