پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی بلند پرواز، انڈیکس 137 ہزار سے تجاوز کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی بلند پرواز، انڈیکس 137 ہزار سے تجاوز کرگیا
کیپشن: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی بلند پرواز، انڈیکس 137 ہزار سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی آگے پہنچا دیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 37 ہزار 684 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی انڈیکس میں 2202 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اُس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔

Watch Live Public News