لارڈزٹیسٹ: انگلینڈ کی سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 22 رنز سے شکست

لارڈزٹیسٹ: انگلینڈ کی سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 22 رنز سے شکست
کیپشن: لارڈزٹیسٹ: انگلینڈ کی سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 22 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 22 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 58 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ جیت کے لیے مہمان ٹیم کو مزید 135 رنز درکار تھے جبکہ انگلینڈ کو صرف 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔

ابتدائی سیشن میں رشبھ پنت صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ کے ایل راہول بھی 39 رنز کی اننگز کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ واشنگٹن سندر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور نتیش کمار ریڈی نے 13 رنز کا حصہ ڈالا۔

رویندرا جڈیجا نے ایک اینڈ پر ڈٹ کر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 61 رنز بنائے اور نچلے آرڈر کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے بالترتیب 54 اور 30 گیندوں پر 5 اور 4 رنز بنائے، لیکن بھارت فتح سے 22 رنز دور رہ گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ برائڈن کارس نے 2 جبکہ شعیب بشیر اور کرس ووکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News