ویب ڈیسک: برطانیہ کے سب سے بڑے فضائی شو " دی رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو" (RIAT) میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنی فضائی مہارت کا لوہا منوا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس عالمی ایونٹ میں بھارتی طیارے شرکت سے باہر کر دیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے جنگی طیارے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
رائل ایئر ٹیٹو میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی، جہاں جدید ترین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ پاکستانی طیارے نہ صرف اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بھی بن رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کی غیر موجودگی ایک بار پھر اس ناکامی کی عکاسی کر رہی ہے۔
ایئر ٹیٹو میں پاکستان کی شرکت قومی وقار اور فضائی برتری کی علامت بن چکی ہے، جو دفاعی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔