(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا طبی معائنہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں۔چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے9 مئی کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی تھی، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔