بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر سنگین الزامات لگا دیے

بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر سنگین الزامات لگا دیے

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر سنگین الزامات عائد کردیے ۔

روبینہ  خان نے بیان میں کہا ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ذلفی بخاری کوایک متفقہ پی ٹی آئی لیڈرکے طورپرلانچ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کئی مہینے منظر سے غائب رہنے کے بعد کیا یہ دھوکے باز آدمی اب وژن فراہم کرے گا؟، ذلفی بخاری نے سیاحت اور پارٹی ترجمانی کے دوران کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ بین الاقوامی مشیرکے طورپرگھسے پٹے بیانات دیتا تھا جن میں کوئی ٹھوس بات نہیں ہوتی۔ ذلفی بخاری انسانی حقوق کیس میں ناکام ہوا۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ  فیصلے کے بعد کوئی سفارتی حکمت عملی نہ بنائی، ہرشخص کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ یہ اصل میں کس کیلئے کام کررہا ہے۔

روبینہ خان نے الزام لگایاکہ یہ بات طے ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے پوچھا برطانیہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرزیادہ کوریج کیوں نہ حاصل کرسکے؟ اس پر ذلفی نے کہا برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، یہ2023 کی بات ہے۔

ادھر   ذلفی بخاری کے قریبی ذرائع  کی جانب سے  عمران خان کی بہن روبینہ خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کرمسترد کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News