آئی سی سی  کا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں کئی تبدیلیوں کا اعلان

آئی سی سی  کا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں کئی تبدیلیوں کا اعلان

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی  نے سالانہ جنرل کونسل میں فیصلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی ون ڈے  اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اب نئے فارمیٹس پر کھیلے جائیں گے، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی،مینز کرکٹ ورلڈکپ میں سپر سیریز اور سپر 7  کا اضافہ کر دیا گیا،راؤنڈ ون کے بعد 12 ٹیمیں راؤنڈ ٹو میں سپر سیریز کے کوالیفائی کریں گی،راؤنڈ ٹو میں 30 میچز کھیلے جائیں گے ، جس کے بعد ٹاپ کی تین تین ٹیمیں   اور ساتویں بہترین ٹیم سپر سیون کےلئے کوالیفائی کرے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سپر سیون راؤنڈ روبن کے تحت کھیلاجائےگاجس میں 21 میچز کھیلےجائیں گے،سپر سیون سے ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،سیمی فائنل میں پہلی ٹیم کا مقابلہ چوتھی اور دوسری کا تیسری ٹیم سے ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں 40 کی بجائے اب 30 میچز کھیلےجائیں گے،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 4 ٹیموں پر مشتمل 5 گروپس بنائے جائیں گے،ہر گروپ کی دو ٹاپ کی ٹیمیں سپر ٹین مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی،سپر ٹین میں ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیمزپرمشتمل دو گروپس میں تقسیم کیاجائےگا،سپر ٹین میں اب  12 کی بجائے 20 میچز کھیلےجائیں گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سپر ٹین میں ہر گروپ کی ٹاپ  کی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،ہرگروپ کی دوسرے نمبر کی ٹیم مخالف گروپ کے تیسری ٹیم کے ساتھ ایلیمینیٹر میچ کھیلےگی،ایلیمینیٹرز میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

آئی سی سی نے 2028 ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ پاتھ وے کی بھی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق اسکاٹ لینڈکو گزشتہ ٹورنامنٹ میں شاندارپرفارمنس پر یورپ کے ریجنل کوالیفائرکےفائنل کا ڈائریکٹ ٹکٹ مل گیا۔مختلف ریجنز کے ذریعے ٹیمیں گلوبل کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔گلوبل کوالیفائر سے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیمیں 2028 ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گی۔ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے 16 ٹیموں پر مشتمل نیا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ تجویز کر دیا گیا۔16 ٹیموں کا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نئے ٹورنامنٹ کا مقصد ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے اعلیٰ معیار کا عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔نئے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی حتمی منظوری نومبر میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔

Watch Live Public News