عوامی حمایت میں واضح کمی کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی، پولیس ملازم پر تشدد

عوامی حمایت میں واضح کمی کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی، پولیس ملازم پر تشدد

(ویب ڈیسک )عوامی حمایت میں واضح کمی اوراحتجاج کی بدترین ناکامی کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی۔

اسلام آباد پولیس کےملازم پر  کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں  نےتشدد کیا، آزاد جموں وکشمیرپولیس  نے پریس ریلیزجاری کردی۔

آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق14جولائی کو راولاکوٹ میں گوئی نالہ افسرمارکیٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے  لوگوں نے اسلام آباد پولیس  کے ملازم احتشام مسیح کو زبردستی گاڑی سے اتارا۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا  اور گمراہ کن ویڈیو بناکر پھیلائی۔

آزاد جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ملازم پر تشدد کرنے والے اور ویڈیو بنانے والے افراد کی شناخت کا عمل  اور تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی مکمل تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی  کی جائے گی۔

  آزادجموں وکشمیر پولیس کے  مطابق  کسی بھی شخص یا گروہ کو شرانگیزی، جھوٹی معلومات یا اداروں کیخلاف اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور زخمی ہونے کے واقعات کے باوجود شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

  آزادجموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر مصدقہ،ایڈٹ شدہ  ویڈیوز اور معلومات شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی  سے متعلق پولیس کو معلومات فراہم کریں ۔

Watch Live Public News