حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری 

حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری 

(ویب ڈیسک ) حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری  ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل پر رجسٹرڈ عازمینِ حج کی تعداد سوا تین لاکھ سے زائد ہو گئی، حج  پورٹل سے 2 لاکھ 83 ہزار جبکہ موبائل ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے 43 ہزار عازمین رجسٹرڈ ہوئے ۔

2 لاکھ 35 ہزار افراد نے سرکاری سکیم جبکہ 90 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں ۔

آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلےاعلان تک جاری رہے گا۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کر لیا ہے۔حج پیکیج کی تفصیلات اور رقوم کی وصولی کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News