حج 2027 کیلئے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

حج 2027 کیلئے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
کیپشن: حج 2027 کیلئے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک: حج 2027 کے لیے عازمینِ حج کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افراد وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا، جس کی میعاد 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ صرف وہی افراد حج 2027 کی بکنگ کے اہل ہوں گے جو پہلے سے رجسٹرڈ ہوں گے۔

وزارت کے مطابق حج بکنگ "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر ہو گی اور مطلوبہ کوٹہ مکمل ہونے تک رجسٹریشن کھلی رہے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حج پیکج کی حتمی تفصیلات، اخراجات اور شرائط کا اعلان حج پالیسی 2027 میں الگ سے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News