حج 2027: رجسٹریشن اور ادائیگی کا نظام مکمل ڈیجیٹل، گھر بیٹھے درخواست ممکن

حج 2027: رجسٹریشن اور ادائیگی کا نظام مکمل ڈیجیٹل، گھر بیٹھے درخواست ممکن
کیپشن: حج 2027: رجسٹریشن اور ادائیگی کا نظام مکمل ڈیجیٹل، گھر بیٹھے درخواست ممکن

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن اور ادائیگی کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے، جس کے تحت شہری گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور حج واجبات جمع کرا سکیں گے۔

وزارت کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ڈیجیٹل حج سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد درخواست گزار ون لنک کے ذریعے بینک جائے بغیر گھر بیٹھے ادائیگی کر سکیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی آن لائن حج رجسٹریشن، ادائیگی اور اپنی درخواست کی پیش رفت ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔

Watch Live Public News