'جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ، تعاون کریں‌گے'

'جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ، تعاون کریں‌گے'
راولپنڈی : ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیا، میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی، کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں۔ میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا پہلے سے طے تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا موقف واضح بیان کردیاتھا، کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے یہ نہیں کہاکہ سازش ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے، پہلی حکومت کےپاس بھی یہی آپشن تھا، موجودہ حکومت کےپاس بھی کمیشن بنانےکااختیارہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا اسی لیے تمام سروسزچیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بلایا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔