دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔ گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل کر یہ یاد دہانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں الیشن کروانے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔ گول نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔