مودی سرکارکامقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریت میں بدلنے کا مذموم منصوبہ

مودی سرکارکامقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریت میں بدلنے کا مذموم منصوبہ
کیپشن: مودی سرکارکامقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریت میں بدلنے کا مذموم منصوبہ

پبلک نیوز: آرٹیکل 370کی تنسیخ کے بعد مودی سرکار مقبوضہ وادی کو ہندو اکثریت میں بدلنے کا مذموم ارادہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور ان کی حیثیت کو کمزور کرنے کیلئے بی جے پی ہندوثقافت کو پروان چڑھا رہی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات معمول کے مطابق دکھانے میں ناکام رہی ہے،قابض بھارتی حکومت کو مقبوضہ وادی میں مسلم مخالف پالیسیوں اور معصوم کشمیریوں کیخلاف ظلم و ستم ڈھانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مودی سرکار کے تسلط کو مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام یکسر مسترد کرچکے ہیں جس کا واضح ثبوت لوک سبھا کے انتخابی نتائج ہیں،لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات میں اپنی پالیسی کی وجہ سے بی جے پی ڈر و خوف کی وجہ سے وہاں اپنا کوئی امیدوار ہی نہ کھڑا کرسکی،آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد شرمساری اور ہار سے بچنے کے لئے حالیہ الیکشن میں بی جے پی کے کسی بھی نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی تینوں نششتوں میں حصہ نہیں لیا۔

بی جے پی کی حمایتی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھی کشمیر میں بری طرح ناکام رہی،بارہمولہ سیٹ پر مودی کی جانب سے دہشتگردی کے جھوٹے الزام میں 5 سال سے پابند سلاسل آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید کی جیت نے مودی کے ہندوتوا بیانیے کو مسترد کر دیا۔

مودی سرکار حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے مقبوضہ وادی میں فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لے رہی ہے، مودی سرکار اس حد تک گر چکی ہے کہ وہ اپنے ہی عوام کو قتل و غارت  کا نشانہ بنا کر اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش کرتی ہے، مودی سرکار اس طرح کی گھٹیا حرکات کرکے نہ ہی اپنے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا سکتی ہے اور نہ ہی اپنے بے روزگار لاکھوں نوجوانوں کو دلاسہ دے سکتی ہے۔

Watch Live Public News