پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)لاہور ہائیکورٹ نےڈاکٹر شہباز گل کےبھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرنے کےخلاف درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کےبھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرنے کےخلاف درخواست کاجسٹس امجد رفیق نے دوصفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب ،ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اور اے ایس پی عبداللہ کو معطل کریں۔آئی جی سینئینر پولیس افسر کو تعینات کرئے جومغوی کی بازیابی کی رپورٹ پیش کرے۔عدالتی فیصلے پر ایس پی نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی۔ایس پی نےآئندہ سماعت تک مغوی کی ہرصورت بازیابی کےلئے عدالت کویقین دہانی کرائی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نےمغوی کی بازیابی کےلئے ایس پی کےبیان پراسے ایک اور موقع دےدیا۔آئی جی پنجاب ایس پی اخلاق کی مغوی کی برآمدگی کی کوشش اورنگرانی کےلئے سینئیرافسرتعینات کرے۔مغوی کوبازیابی کےلئے گھر سے فیصل آباد اور اسلام تک جدید آلات کااستعمال کرکے ڈھونڈاجائے۔مغوی کوجیوفینسنگ،سی سی ٹی وی کیمروں،سیف سٹی، موٹروے اور دیگر ذرائع سے اگلی سماعت تک ٹریس کیاجائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مغوی کی بازیابی کےلئے میڈیا کاذرائع بھی استعمال کیاجائے۔عدالت نے10جون کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا۔اے ایس پی مغوی کی بازیابی کےلئے عدالت کو مطمئن نہ کرسکا۔عدالتی حکم پرایس پی اخلاق نے پیش ہوکرعدالت کےسامنےسرد مہری کامظاہرہ کیا۔ایس پی نے معصومیت سےکہاکہ اگر درخواست گزار پولیس سے تعاون کرے تو مغوی کوبازیاب کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسروں کارویہ واضع طور پرعدالتی حکم عدولی ہے۔پولیس نے 4 دنوں میں مغوی کی بازیابی کے لئے کوشش ہی نہیں کی۔