پنجاب-خیبرپختونخوا سرحد پر آپریشن، خوارجی کمانڈر مولوی نذیر ہلاک

پنجاب-خیبرپختونخوا سرحد پر آپریشن، خوارجی کمانڈر مولوی نذیر ہلاک
کیپشن: پنجاب-خیبرپختونخوا سرحد پر آپریشن، خوارجی کمانڈر مولوی نذیر ہلاک

ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سنگم پر واقع پہاڑی علاقے میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران خطرناک خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حساس اطلاعات موصول ہونے پر مشترکہ ٹیم نے سرحدی پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران شدت پسند کمانڈر مولوی نذیر کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مقامی افراد کی معاونت بھی حاصل رہی، جس کی بدولت ہدف تک پہنچنے میں کامیابی ممکن ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق مولوی نذیر ماضی میں متعدد پرتشدد کارروائیوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

Watch Live Public News