آئی پی ایل میں میچ کے دوران لائٹس کیوں بند ہوئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

آئی پی ایل میں میچ کے دوران لائٹس کیوں بند ہوئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب دیسک: بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ سٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک سٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔

بعدازاں انٹطامیہ نے میچ رکوادیا تھا اور اسٹیڈیم سے لوگوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے باوجود نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

Watch Live Public News