پنجاب کامالی سال 2025-26 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پنجاب کامالی سال 2025-26 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

(ویب ڈیسک ) پنجاب کامالی سال 2025-26 کا بجٹ کل   پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل سہ پہر مالی سال 2025-26 کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے لیکن  اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ  آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا۔ بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا ہے گا ۔   پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہو گا۔ 

وزیر اعلی پنجاب کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے  جاری رکھے جائیں گے۔ بجٹ میں خواتین ،بچوں معزور افراد، محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

 وزیر خزانہ پنجاب  نے کہا کہ  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی۔کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا ۔  آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ   بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔   پنجاب کے پسماندہ اضلاع  خصوصاََ جنوبی پنجاب پر  خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہو گا۔

Watch Live Public News