پاکستان کی آبادی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا 

پاکستان کی آبادی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا 

(ویب ڈیسک) پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق   آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ  کی گئی ہے۔ملکی آبادی 64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ، ہے،افرادی قوت میں ہر سال 28 لاکھ سے زائد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

شرح نمو برقرار رہی تو 2050 تک آبادی 37 کروڑ سے متجاوز ہونے کا خدشہ  ہے۔

دستاویز  کے مطابق قومی ایکشن پلان برائے آبادی پر عملدرآمد جاری رہے گا ، قومی اور صوبائی سطح پر آبادی پلان مرتب کر لیا گیا ،بہبود آبادی سے متعلق ادویات پر ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

Watch Live Public News