غیرقانونی گردے کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ نے ایک اور جان لے لی

غیرقانونی گردے کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ نے ایک اور جان لے لی
کیپشن: Another life has been claimed by a group involved in illegal kidney trading

ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں شہری کے45 لاکھ بھی گئے اور جان بھی گئی۔ غیرقانونی گردے کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ نے ایک اور جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی گردہ تبدیل کروانے والا شہری دوران آپریشن جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو نامعلوم ملزمان ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ٹراما سینٹر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خانیوال کا رہائشی محمد شریف اپنا گردہ تبدیل کروانے اپنے بیٹے کے ہمراہ لاہور آیا۔ ملزمان نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔  جہاں پر گروہ نے مبینہ طور پر مریض کا پہلا گردہ بھی نکال لیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ دوران آپریشن مریض کی موت ہو گئی تو ملزم فارچونر گاڑی میں ڈال کر لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پھینک گئے۔ تاہم ہسپتال کے گارڈ اور دیگر عملہ نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نےگاڑی بھگا لی۔ 

ڈی ایچ کیو کے باہر ڈرامائی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جہاں ملزمان کی تیزرفتاری کے باعث متعدد افراد گاڑی کی زد میں آکر کچلے جانے سے بال بال بچے۔ شیخوپورہ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔