ویب ڈیسک: فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں نجی سکول میں مسلح افراد نے 2 طلباء کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں طلباء کو سکول اسٹیج پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کا نشانہ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج میں طلباء پر مسلح افراد کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تشدد کے بعد سکول کے ایک ٹیچر کے پاؤں پکڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ تشدد کا شکار طلباء نے سکول کے باہر ٹیچر سے ہاتھ پائی کی تھی،سکول انتظامیہ نے ہی باہر سے افراد کو بلوا کر طلباء پر تشدد کروایا۔