ایلون مسک کا اسٹار شپ مشن، پہلا انسان 2029 میں مریخ پر قدم رکھے گا

Elon Musk announces Starship Mars mission for 2026,
کیپشن: Elon Musk announces Starship Mars mission for 2026,
سورس: google

ویب ڈیسک:دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2026 کے لیے اسٹار شپ کے مریخ مشن کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  2029 تک   مریخ پرانسانی لینڈنگ ممکن ہے۔

   رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اعلان کیا کہ اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کو بھی جہاز میں لے جائے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایلون مسک نے کہا، "اسٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگی، جو آپٹیمس کو لے کر جائے گی۔ اگر یہ لینڈنگ  کامیاب رہی ، تو   مریخ پر پہلا انسانی قدم  2029  تک رکھا جاسکے گا ، سال2031 کا امکان زیادہ ہے۔

SpaceX، جس کی بنیاد 14 مارچ 2002 کو رکھی گئی تھی، نے ابھی اپنی 23 ویں سالگرہ منائی۔

اسٹار شپ کے پچھلے آٹھ ٹیسٹ لانچ تمام ناکام ہوچکے ہیں، اسٹار شپ کرافٹ کا سب سے حالیہ دھماکہ 7 مارچ کو ہوا تھا۔ خلائی جہاز خلا میں روانہ ہونے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خلائی ملبہ گرنے لگا جس کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا

Watch Live Public News