پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

ویب ڈیسک: وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ محض اعدادوشمار کا ہیر پھیر، عوام کا ریلیف ریونیو شارٹ فال کی نذر ہو گیا ۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کا ریلیف ریونیو شارٹ فال میں ایڈجسٹ کر دیا ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہباز حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی۔ 

عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات پر 10 سے 15 روپے کی کمی کا امکان تھا ، شہباز حکومت نے پٹرولیم ریلیف کو  بجلی میں ایڈجسٹ کرنے کا لولی پاپ دے دیا ۔

ذرائع  ابلاغ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عائد لیوی میں بھی اضافہ،پٹرولیم مصنوعات لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ،حکومت نے آئی ایم ایف مذاکرات میں لیوی میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Watch Live Public News