ویب ڈیسک: آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانےوالا،معصوم لڑکی کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل،رابری، چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم ریحان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
انسپکٹر محمد اسلام گجراور ان کی ٹیم ملزم کوبرریمانڈجسمانی کو برائےبرآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ شادباغ لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ریحان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی دانش رانجھا کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم، معصوم لڑکی کے اغواء زیادتی قتل،چوری،رابری جیسی سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب(اشتہاری) تھا ۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ملزم نےتھانہ شمالی چھاؤنی لاہور سے معصوم لڑکی کو اغواء کر کے سانگلہ ہل لے جاکر زیادتی کے بعد بے دردی سےقتل کر کے لاش سانگلہ ہل گندے نالے میں پھینک دی تھی ۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے، جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈی ایس پی دانش رانجھا کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔