ویب ڈیسک: ایران پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران ایک اور اعلیٰ فوجی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی فوجی حکام کے مطابق صیہونی ریاست کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد وطن کے دفاع کے دوران بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی نے جامِ شہادت نوش کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ حملے کے وقت دفاعی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سیکیورٹی افسران شہید ہو چکے ہیں، جن کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔
ایران نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔