پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی ،جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جائے گی ۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔

ترجمان ریلویز نے بتایا کہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر چلائی جانے والی چار اسپیشل ٹرینوں کی آن لائن اور ریزرویشن آفسز پر بکنگ کھول دی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسافر اپنی ٹکٹیں آن لائن سسٹم یا قریبی ریزرویشن آفس سے حاصل کر یں۔

Watch Live Public News