پاکستان نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے وانا میں حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا

پاکستان نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے وانا میں حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا

(ویب ڈیسک) پاکستان نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے وانا میں حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے فیکٹ چیک جاری کردیا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سافٹ کلنگ کے ذریعے ڈرون کو جنوبی وزیرستان میں تباہ کر دیا گیا۔ کسی عسکری تنصیب یا ہدف کو نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ   طالبان رجیم مسلسل بے بنیاد پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے، طالبان رجیم کی جانب سے حال ہی میں پاکستان ائیر فورس کا جنگی طیارہ مار گرانے اور پائلٹ گرفتار کرنے کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا،  سچ ہمیشہ جھوٹ کو شکست فاش دیتا ہے۔

Watch Live Public News