سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک )   آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے،ہلاک دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز  نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News