ویب ڈیسک: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔