ویب ڈیسک:میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں اس دوارن کسی نے فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔
خود کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعہ سے قبل ولیریا مارکیز اس وقت TikTok پر لائیو سٹریمنگ کر رہی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک میز پر بیٹھی ہیں اور کھلونا نما گلابی پگ پکڑا ہو اہے، ویڈیو میں وہ خود یہ کہہ رہی ہیں کہ "وہ آ رہا ہے۔"
اس کے بعد موٹرسائیکل سوار اُس کے سیلون میں آیا اور کہا "ہیلو، کیا آپ والیریا ہیں؟" جس پر وہ جواب دیتی ہے، "ہاں۔"
اس وقت، وہ مائیکروفون بند کر دیتی ہے، اور چند سیکنڈ بعد اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے, قاتل کی آواز پہلے سنی گئی تھی وہ ویڈیو میں نظر نہیں آ تا۔
