بھارت کاپاکستان کوتنہا کرنے کا خواب چکنا چور،سابق راچیف کااعتراف

بھارت کاپاکستان کوتنہا کرنے کا خواب چکنا چور،سابق راچیف کااعتراف

(ویب ڈیسک ) بھارت روزاول سے ہی پاکستان کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارت اپنے تمام تروسائل ،بین الاقوامی لابنگ اورپراکسیزکے باوجود ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اپنے حالیہ انٹرویومیں اعتراف کیا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائے گا، پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ بھارت پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے بیانیے کے باوجود اسے عالمی سطح پرتنہا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

سابق را چیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت خود سفارتی وسیاسی تنہائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوعالمی سطح پرزیادہ اہمیت اورتوجہ حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

  اے ایس دولت نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر نے اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا ہے،   پاکستان کےبطور ثالث متوازن،فعال اورذمہ دارسفارتی کردارسے اسکی بین الاقوامی ساکھ  مستحکم   ہوئی۔

سابق را چیف نے کہا کہ  کشمیرکا Invisible پہلویہ ہے کہ  وہاں بے چینی،غیریقینی صورتحال اوراحساس محرومی بدستورموجود ہے ۔

ماہرین کے مطابق سابق را چیف نے پاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں کی ناکامی کااعتراف کرکے مودی حکومت کوآئینہ دکھا دیا۔ پاکستان بارہاعالمی فورمزپربھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے دنیا کوثبوتوں کے ساتھ آگاہ کرچکا ہے۔سابق راچیف اے ایس دولت کا حقیقت پسندانہ بیان بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مایوسی کوظاہرکرتا ہے۔

Watch Live Public News