(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سنگاپورکے تعاون سے پاکستانی اورایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نےایکس پرپیغام میں کہا کہ الحمدللہ،11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی کامیاب وطن واپسی ہوگئی،امریکی تحویل میں لے گئےافرادکی پاکستان کےذریعےواپسی ہوئی۔تمام پاکستانی اورایرانی شہری محفوظ اورخیریت سےوطن روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سنگاپورکے تعاون سے پاکستانی اورایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی،سنگاپورسےبینکاک پہنچنےکےبعدخصوصی پروازاسلام آبادروانہ ہوئی، ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کےذریعے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔
نائب ووزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نےسنگاپورحکومت اوروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پراعتماد قابلِ قدرہے،امریکا کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون قابل ستائش ہے،تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی،وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور پاکستانی مشنز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔