پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 49.39 فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 55.28 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے دستاب اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.565 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.39 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.047 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر 2021ء میں امریکا کو 553.86 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جو گزشتہ سال ستمبر کے 375.90 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 47.34 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2021ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 5.029 ارب ڈالر ریکارڈ کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.28 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا سے درآمدات کاحجم 689.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 444.18 ملین ڈالرتھا۔ ستمبر 2021ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 258.13 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے 133.05 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 94 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2021ء میں امریکا سے درآمدات پر 2.445 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔