ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سینئر بیٹر بابر اعظم نے دو سال بعد سنچری اسکور کرنے کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی تنقید کا جواب نہیں دیا اور نہ ہی آئندہ دیں گے۔ ان کے مطابق ان کی تمام توجہ صرف کرکٹ کھیلنے پر ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ “باہر کی باتیں میرے ہاتھ میں نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے۔ میرا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ بہت سے شائقین اُن کی سنچری کے منتظر تھے اور انہیں اپنی محنت اور صلاحیت پر مکمل اعتماد تھا۔ “فارم میں نہ ہونے کے باوجود لوگوں نے میرا ساتھ دیا، ان کا شکر گزار ہوں۔”
Riz-Bar duo in the spotlight ????️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
Babar Azam and Mohammad Rizwan break down their 1️⃣7️⃣th partnership in international cricket and Babar's record-equalling ton ????#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8GpYzXGiuN
بابر اعظم نے رضوان کے ساتھ پارٹنرشپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس میچ میں بھی دونوں کی پارٹنرشپ بنتی ہے وہ یادگار ہوجاتا ہے۔ “میں نے رضوان کو کہا تھا کہ اپنی ذات سے زیادہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلیں گے۔”
اس موقع پر محمد رضوان نے گفتگو میں کہا کہ انہیں اب تک معلوم نہیں کہ پارٹنرشپ کتنی رہی، ان کے نزدیک اصل اہمیت اسکور بورڈ کی ہوتی ہے۔