علیمہ خان کی صوبہ بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کا حکم

علیمہ خان کی صوبہ بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کا حکم
کیپشن: علیمہ خان کی صوبہ بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کا حکم

ویب ڈیسک: (دانش منیر) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی صوبہ بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کا حکم دیدیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونيو پنجاب نے صوبہ بھر کے   ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ سے بھی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

مراسلے میں علیمہ خان کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر سے علیمہ خان کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ، زرعی رقبوں کی تفصیلات جمع کروائی جائیں۔ 

علیمہ خان کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔