اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، والہانہ استقبال

اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، والہانہ استقبال

ویب ڈیسک: اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر استقبال کیا۔

شاہ عبدالّلہ دوم 21 برس بعد اردن کے کسی فرمانروا کے پہلی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، معزز مہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ عبداللہ دوئم نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا اور سلامتی کی دعا  کی۔ 

اردن کے شاہ عبداللہ  دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک حفاظتی حصار فراہم کیا۔

وفاقی وزرا، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ  دوم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی اسٹریٹجک جہت دے گا، پاکستان اور اردن کے تعلقات تاریخی برادری، باہمی اعتماد میں بندھے ہوئے ہیں۔ 

Watch Live Public News