پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،15 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،15 اکتوبر 2021
مہنگائی کے مارے عوام کی سانسیں بھی بند کرنے کا مشن، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا،مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں ہوشرہا اضافہ، فی کلو قیمت میں 109 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، کوکنگ آئل کی قیمتیں 465 روپےفی5لیٹر تک بڑھادی گئیں،صابن ، شیمپو سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ایک بار پھر بجلی کابم بھی گرادیا گیا گیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں1 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی کیا رات بارہ بجے عوام کے بھی بارہ بجیں گے؟ پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کر دی، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اضافے کی سمری ارسال، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے پی ٹی آئی حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی، شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اور ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا سچ ثابت ہوگیا، حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جارہے ہیں، عمران نیازی ظالم، کرپٹ اور نااہل حکمران ہے پیپلز پارٹی نےبجلی ،پٹرول اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،شیری رحمان کہتی ہیں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکےعوام پراربوں کابوجھ ڈالا جارہا ہے،حکومت نے3 سال میں بجلی کی قیمت میں40 فیصدسےزائداضافہ کیا،خورشید شاہ بولےموجودہ حکومت عوام پرعذاب الہی،عوام پرمہنگائی کابوجھ ڈال رہی ہے،عمران خان کا بس چلے تولوگوں کےگھروں میں پڑی چیزیں بھی چھین لیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔