خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

 ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اہم افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جن میں پرنسپل سیکرٹری اور گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے کئی اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، عابد مجید سے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسن کو بھی دو روز قبل عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر کو بھی پی ایس او ون کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامی تبدیلیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بہتری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک تینوں عہدوں پر نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔

Watch Live Public News