لیجنڈ امریکی گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے

لیجنڈ امریکی گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
کیپشن: لیجنڈ امریکی گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے

 ویب ڈیسک: لیجنڈ امریکی گلوکار اور نیو سول میوزک کے بانی ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔

کینسر سے اپنی جنگ ہارنے والے ڈی اینجیلو کے اہل خانہ نے ایک بیان میں گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت دکھ ہے کہ وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، لیکن ان کے لازوال موسیقی اور فنی ورثے کیلئے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز 1990 کی دہائی میں کیا۔ ان کی پہلی البم براؤن شوگر، جو 1995 میں ریلیز ہوا، ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہوا، بل بورڈ ہپ ہاپ چارٹ پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔

البم کے مشہور گانے، کروزن اور لیڈی نے موسیقار اور گلوکار کو عالمی شہرت دلائی۔ 2020 میں، رولنگ سٹون نے تاریخ کے 500 عظیم البمز کی فہرست میں براؤن شوگر کو 183 ویں نمبر پر رکھا۔

ڈی اینجیلو کی موت کی خبر پر دنیا بھر میں ان کے مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے سوگ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News